اہم خبریں

قائداعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں ہمیں عظیم قومی قائد ملا، سردار تنویر الیاس

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان جسے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنائیں گے، قبول ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ہر فیصلہ قبول ہوگا، عمران خان جسے بھی آزاد کشمیر کا وزیراعظم بنائیں گے، قبول ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کوئی نمبر گیمز نہیں، سب متحد ہیں،فیصلوں کا اختیار وزیراعظم عمران خان کو دیا ہے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ پارٹی میں مختلف امور پر مشاورت جاری ہے، مخصوص نشستوں پر مشاورت ابھی ہو رہی ہے، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر عہدوں پر انتخاب ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جو ٹاسک دیئے جا رہے ہیں،انہیں پورا کریں گے، پارٹی کے چیئرمین جسے جو ذمہ داریاں دیں گے،پوری کریں گے،ہم پارٹی کے ورکرز ہیں،جو اسائمنٹ ملی پوری ہوگی۔سردار تنویر الیاس نے یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بنا تو انقلابی تبدیلیاں لا کر دکھاؤں گا، کشمیر میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے، بے روزگاری ختم کرنے کے لئے کام کروں گا، بہت سارے کام ہیں جو آزاد کشمیر میں ہونے والے ہیں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے بعد عمران خان کی صورت میں ہمیں عظیم قومی قائد ملا، وزیراعظم بنا آزاد کشمیر میں تعلیم، صحت، آئی ٹی سیکٹر میں انقلابی اقدامات کروں گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرکے بے روزگاری پر قابو پاؤں گا۔ خواجہ فاروق نے کہاکہ راجہ فاروق حیدر کے الزامات بے بنیاد ہیں،وہ تو اپنے حلقے سے بھی نہیں جیت سکتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمیں سے مختلف امور پر مشاورت ہوئی۔خواجہ فاروق نے کہاکہ آزاد کشمیر میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی چیئرمین ہیں،جو فیصلہ کرینگے منظور ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں خصوصی نشستوں کے معاملے پر مشاورت ہوئی،ہماری خواہش ہے کہ وزیراعظم عمران خان 5 اگست کو قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago