اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قرآن پاک میں اللہ پاک کا ارشاد گرامی ہے کہ ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ مسلم لیگ ن کے لئے ایک افسوس ناک خبر آ گئی ہے۔
خاندان میں انتہائی قریبی موت پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سخت افسردہ اور غمزدہ ہو گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے نون لیگی رہنما عابد شیر علی کی اہلیہ کی اچانک وفات پر گہرے دُکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے نواز شریف کی ماسک لگائے عابد شیر علی کو حوصلہ دیتے ایک تصویر ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور کہا کہ عابد شیر علی کی اہلیہ کی اچانک موت نے مجھے غمزدہ کر دیا۔
دوسری جانب صوبائی وزیرتعلیم ڈاکٹر مراد راس نے کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک بڑا فیصلہ کیا جس کے تحت ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولے جارہے ہیں، ایجوکیشن کے بعد دوسرا سٹیپ یہ ہوگا کہ ان کو نوکریاں دیں جائیں، کل ملتان میں پہلے سکول کی اوپننگ ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مرادراس نے فلیٹیز ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھولنے جارہے ہیں کیونکہ وہ جب ریگولر سکول میں جائیں گے تو ان کو مشکلات درپیش ہوں گی، بعض اوقات بچے چونکہ ناسمجھ ہوتے ہیں وہ ایسے سخت الفاظ کہہ جاتے ہیں جن کو برداشت کرنا پڑتا ہے،
ہمارا پہلا سٹیپ یہ کہ ہم ٹرانس جینڈر کے لئے سکول کھول رہے ہیں، اس کا نام ہم نے ٹرانس ایجوکیشن رکھا ہے، ایم فل بھی ڈھونڈے ہیں جو کہ ان سکول میں پڑھانا چاہتے ہیں، دوسرا سٹیپ یہ ہوگا کہ ان کو نوکریاں دیں جائیں۔