اہم خبریں

مزید دو دنوں میں ان علاقوں میں مزید بارش کی پیشن گوئی

این این ایس نیوز! منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم شام/رات کے اوقات میں کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار ، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان۔

بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر،خطہ ٔ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم ژوب ، زیریں خیبر پختونخوا ، بالائی اور وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

بارش (ملی میٹر): بلوچستان ژوب 36، پنجاب: لاہور (جوہر ٹاؤن 30، نشتر ٹاؤن 28، گلشن راوی 14، پنجاب یونیورسٹی، ہیڈ آفس واسا 06، چوک ناخدا 05، شاہی قلعہ 04، لکشمی چوک 03، سمن آباد، اقبال ٹاؤن 02، سٹی اور ائرپورٹ 01)، قصور 22، گوجرانوالہ 05، ساہیوال 04، ملتان (شہر) 03، فیصل آباد 02، سرگودھا 01، خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان (ائرپورٹ 16، سٹی 11) اور گلگت بلتستان: بابوسر 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44، دالبندین 42، شہید بینظیر آباد، نوکنڈی، تربت اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago