تعلیم

شفقت محمود کی بچوں پر شفقت۔۔۔ لمبی چھٹیاں۔۔ امتحانات بھی نہیں ہوں گے۔۔ والدین اور بچوں کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15جون تک تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا ہے، جولائی یا اگست میں امتحانات لیے جاسکتے ہیں، طلبہ کو جنوری تک جامعات میں داخلہ مل سکے گا، مئی کے تیسرے ہفتے میں کورونا صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود ، فیصل سلطان میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اے او لیول ، نویں دسویں کے امتحانات کے حوالے سے این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔فیصل سلطان نے کہا کہ بیماری کی شدت نہ صرف تیز ہے بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوا ہے، اسی پس منظر میں کچھ اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات کا سلسلہ جاری رہے گا، 27 اپریل تک تیزی سے بیماری میں اضافہ ہوا ہے، ہم ایسی صورتحال کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ ہمیں بعض علاقوں میں لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔ 15جون تک آج سے لے کر تمام امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago