دلچسپ و عجیب

(ن) لیگی ایم این اے کا بیٹا امتحان میں جعلی امیدوار کو بٹھانے پر پکڑا گیا

کامونکی(این این آئی): امتحان میں اپنی جگہ جعلی امیدوار کو بٹھانے والا (ن) لیگی ایم این اے کا بیٹا پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کامونکی میں لیگی ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے نے میٹرک کے امتحان میں اپنی جگہ جعلی امیدوار کو بٹھا دیا تاہم پیپر کے دوران سپرانٹنڈنٹ سنٹر نے جعلی امیدوار خبیب کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور ایم این اے کے بیٹے سمیت دونوں افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔

واضح رہے کہ لیگی ایم این اے ذوالفقار بھنڈر کے بیٹے فرحان کا میٹرک جنرل سائنس کا پیپر تھا جس کا سنٹر گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر کامونکی بنایا گیا تھا۔

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago