دلچسپ و عجیب

کویت میں مسجد کے خطیب نے قیامت کی تاریخ کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا

کویت اللہ تعالیٰ نے غیب کا علم اپنے پاس رکھا ہے کویت میں مسجد کے خطیب نے قیامت کی تاریخ بتا کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ کویتی خطیب نے جمعے کے خطبے میں دعویٰ کیا کہ 2024ء میں قیامت یقینی طور پر آجائے گی۔

اللہ تعالیٰ نے غیب کا علم اپنے پاس رکھا ہے۔ قیامت کب آنی ہے، اس کا پتا صرف اسی کو ذات کو ہے، تاہم کچھ ماہر فلکیات کی جانب سے ہر دور میں قیامت کی تاریخیں بتائی گئیں جو وقت آنے پر جھوٹ ثابت ہوئیں۔ کویت میں بھی ایک مسجد کے خطیب نے قیامت کے حوالے سے دعویٰ کر دیا کہ قیامت زیادہ دُور نہیں بلکہ چند سالوں بعد آنے والی ہے۔

خطیب نے اپنے خطبے کے دوران کہہ ڈالا کہ 2024ء میں قیامت آجائے گی۔ مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ سُننے آئے نمازی اس کی بات سُن کر پریشان ہو گئے، مگر خطیب اپنے دعوے پر قائم رہا۔ جس پر نمازیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ کچھ نمازیوں کی جانب سے وزارت برائے اوقاف و اسلامی امور میں مسجد کے خطیب کے خلاف شکایت درج کرا دی گئی ہے۔

وزارت کے انڈر سیکرٹری محمد المطیری نے ایک کویتی اخبار کو بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اگر خطیب قیامت کی تاریخ بتا کر خوف و ہراس پھیلانے کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی ہ۔ اگر اس پر الزام سچ ثابت ہوگیا تو اسے خطابت کی ذمہ داری سے سبکدوش بھی کیا جا سکتا ہے۔

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago