ریاض(این این آئی) بیرون ملک سے سعودی عرب آنے کے خواہش مند مسافروں کیلئے مملکت کے آن لائن پلیٹ فارم توکلنا نے اہم وضاحت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ توکلنا پر اپنے قیام کی جگہ بھی بتانا ہوگا، دریں اثنا مختلف سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے مملکت آنے والے مسافروں کو توکلنا ایپ پر اپنا اندراج کرانا لازمی شرط ہے، اسی ضمن میں آن لائن پلیٹ فارم نے وضاحت اور اندراج کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اندراج کے لیے پہلے توکلنا ایپ ڈائون لوڈ کریں، بعد ازاں پلیٹ فارم پر موجود تسجیل جدید نئے اندراج کے خانے کو پش کیا جائے، یہ مرحلہ عبور کرنے کے بعد زائر (وزیٹر یا خلیجی) میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
پھر سسٹم ضروری معلومات کے اندراج کا تقاضا کرے گا۔مطلوبہ معلومات میں پاسپورٹ یا خلیجی شناختی کارڈ نمبر، شہریت، تاریخ پیدائش اور موبائل نمبر شامل ہیں۔مذکورہ بالا معلومات کے اندراج کے بعد منظوری کو پش کریں جس کے بعد موبائل پر شناختی کوڈ آئے گا جسے ایپ میں انٹر کریں اور اپنا پاسورڈ ڈالیں، اس طرح ایپ پر آپ کا اندراج ہو جائے گا۔توکلنا پر اپنے قیام کی جگہ بھی بتانا ہوگا، دریں اثنا مختلف سوالات بھی پوچھے جاسکتے ہیں۔
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…
پاکستان (نیوز اویل)، پانی میں اخروٹ ڈال کر ابالنے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں،…
پاکستان (نیوز اویل)، بیٹے کے انتقال کے بعد بیوی نے اس کی لاش گود میں…
پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…