نواز شریف ملک واپس آئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، حکومت پاکستان کا دو ٹوک اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نواز شریف ملک واپس آئے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، حکومت پاکستان نے دو ٹوک اعلان کر دیا- وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ملک آنے کا فیصلہ کرنا ہے، وہ ملک آئے تو انہیں گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جائے گا-

اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16فروری سےنوازشریف کاپاسپورٹ ختم ہو چکا ہے۔ نوازشریف 16فروری سےپاکستانی شہری نہیں۔ نوازشریف پاکستانی پاسپورٹ پردنیامیں کہیں نہیں جاسکتے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کوواپس لانےکی کوشش بہت عرصےسےکر رہے ہیں لیکن لا نہیں پا رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *