حکومت نے تیز ترین قرضے لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

کامونکے(این این آئی)حکومت نے تیز ترین قر ضے لینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا‘نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام پر مہنگا ئی کے پہاڑ توڑ دیے ہیں ملک میں.

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے نام پر وجود میں آئی حکومت میں ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مریم نواز میاں نواز شریف کی نڈر اور جرات مند بیٹی ہیں مشکل حالات میں محترمہ مریم نواز نے جس طرح پارٹی کو سنبھالا اور کئی ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیدواروں کو فتح یاب کرایا اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ہیں اور پارٹی ان کی قیادت میں پوری طرح متحد ہے میاں شہباز شریف کے بارے میں قباس آرائیاں اور افواہیں ایک مدت سے گردش میں ہیں لیکن وہ اپنے بڑے بھائی کیساتھ شانہ بشانہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *