دلچسپ و عجیب

امریکہ میں انسانوں جیسے دانتوں والی مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

نیویارک(این این آئی )انسانوں جیسے دانتوں والی ایک مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مچھلی کو امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے علاقے ناگس ہیڈ میں پکڑا گیا تھا۔مچھلی کے دانتوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو دنگ کردیا اور اس کی تصویر دوروز قبل شیئر کی گئی۔اس نسل کی مچھلی غیرمعمولی نہیں بلکہ کافی عام ہیں۔شیپ ہیڈ نامی مچھلی اس امریکی ریاست میں کافی عام ہوتی ہیں اور اسے ناتھن مارٹن نے شکار کے دوران پکڑا تھا اور ایک فیس بک پیج پر اسے شیئر کیا۔ماہرین کے مطابق شیپ ہیڈ مچھلی مخصوص غذا کھاتی ہے۔ان مچھلیوں کے انسانوں جیسے سامنے کے دانت اور داڑھیں ہوتی ہیں تاکہ وہ اپنی غذا کوو کچل سکیں اور جھینگوں سے لطف اندوز ہوسکیں۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے تصویر پر کافی پرمزاح تبصرے کیے۔مختلف صارفین نے لکھا ‘خلال کی ضرورت ہے، مسٹر ایڈ اپنی بتیسی بھول گئے، میں ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو اتنے دانتوں کو پسند کرتے ہیں۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago