کھیل

فاسٹ باؤلر حسن علی نے اولمپکس کھلاڑی ارشد ندیم کیلئے بڑا اعلان کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ اگر ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے میڈل جیتا تو وہ اپنے طور پر انہیں انعام دیں گے۔

پاکستانی صحافیوں سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے ارشد ندیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹے سے گاؤں سے نکل کر ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ اگر وہ اولمپکس میں پاکستان کیلئے میڈل جیتنے میں کامیاب ہوئے تو وہ ذاتی طور پر انہیں انعام دیں گے۔

خیال رہے کہ ارشد ندیم نے جیولن تھرو (نیزہ پھینکنے) کے مقابلے کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

7 اگست کو وہ میدان میں اترنے والے ٹاپ تھری کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔ ارشد ندیم اولمپکس میڈل کیلئے پاکستان کی آخری امید ہیں۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago