کھیل

لیونل میسی اور بارسلونا کی راہیں 27سال بعد جدا ہو گئیں

بارسلونا(این این آئی)ہسپانوی کلب نے معاہدے کی تجدید میں معاشی اور ساختی رکاوٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارجنٹینا کے اسٹرائیکر لیونل میسی بارسلونا چھوڑ دیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بارسلونا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف سی بارسلونا اور لیونل میسی کے معاہدے پر.

اتفاق اور دونوں پارٹیوں کے نیا کانٹریکٹ سائن کرنے واضح ارادے کے باوجود مالی اور ساختی رکاوٹوں (ہسپانوی لا لیگا قواعد و ضوابط) کے باعث ایسا نہیں ہوسکتا۔بیان میں کہا گیا کہ اس صورتحال کے باعث میسی اب ایف سی بارسلونا میں نہیں رہیں گے۔دونوں فریقین نے شدید دکھ کا اظہار کیا کہ کھلاڑی اور کلب کی خواہشات بالآخر پوری نہیں ہوپائیں گی۔کلب نے بیان میں کہا کہ ایف سی بارسلونا کھلاڑی کے تعاون سے کلب کی عظمت بڑھانے پر تہہ دل سے ان کا مشکور ہے اور مستقبل میں ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔جون میں یہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد میسی کسی بھی کلب میں تبادلے کے مذاکرات کیلئے آزاد تھے تاہم بارسلونا نے ہمیشہ کہا کہ میسی کلب کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق 34 سالہ کھلاڑی نے پانچ سالہ نئے معاہدے پر دستخط کر لیے ہیں۔میسی نے گزشتہ سال اگست میں بھی کلب چھوڑنے کی کوشش کی تھی اور اس وقت کے صدر جوزف ماریہ بارٹومو سے تعلقات میں خرابی کے بعد انہوں نے اس کی باضابطہ درخواست دی تھی، لیکن نئے صدر جان لاپورتا نے انہیں بارسلونا میں رہنے پر آمادہ کرلیا تھا۔میسی، جو 13 سال کی عمر میں بارسلونا کے یوتھ سیٹ اَپ میں شامل ہوئے تھے، ہمیشہ سے کلب کے ٹاپ اسکورر رہے ہیں اور تمام مقابلوں میں 778 گیمز میں انہوں نے 672 گول کیے۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago