اہم خبریں

کے الیکٹرک کو تین ماہ میں 3.64 روپے فی یونٹ اضافی چارج کرنے کی اجازت

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کو اپنے صارفین سے تین ماہ (اگست-اکتوبر) میں 3.64 روپے فی یونٹ اضافی قیمت وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ اس کی آمدنی میں تقریبا 5 ارب روپے کا اضافہ ہو سکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دوسری جانب نیپرا نے سابق واپڈا کے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) سے کہا ہے کہ وہ اپنے صارفین کو رواں ماہ کے بلوں میں منفی ایڈجسٹمنٹ کے لیے تقریباً 19 پیسے فی یونٹ واپس کرے جس کا مجموعی اثر تقریباً 2 ارب 60 کروڑ روپے ہوگا۔

دونوں ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کو اوگرا نے کے الیکٹرک کے لیے 6 ماہ اور ڈسکو کے لیے ایک ماہ کے لیے ماہانہ فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی وجہ سے نوٹیفائی کیا۔

کے ای کے فراہم کردہ، عوامی سماعت اور جرح کے دوران فراہم کردہ مصدقہ ڈیٹا کی بنیاد پر ریگولیٹر نے تین ماہ کے لیے اضافی ایف سی اے کی منظوری دی۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago