اہم خبریں

مقدمات میں جلد فیصلوں کے لیے سندھ ہائی کورٹ کا بڑا اقدام

کراچی (این این آئی)مقدمات میں جلد فیصلوں کے لیے سندھ ہائی کورٹ کا بڑا اقدام، ججز کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے لیگل ریسرچ سیل بنا دیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں لیگل ریسرچ سیل کا افتتاح کر دیا گیا۔ لیگل ریسرچ سیل کا.

افتتاح چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے کیا۔ لیگل ریسرچ سیل بنانے کا مقصد عدالتی فیصلوں میں تیزی لانا ہے۔ لیگل ریسرچ سیل ججز کو قانونی تحقیقات میں معاونت فراہم کرے گا۔ لیگل ریسرچ سیل کو بنانے کا مقصد عدالتی فیصلوں اور قانون سے متعلق اگاہی حاصل کرنا ہے۔ لیگل ریسرچ سیل کو ارٹیفیشنل انٹیلی جنس نیٹ سے مربوط کیا گیا ہے۔ لیگل ریسرچ سیل میں 8 ججزتعینات کر دیے گیے۔ افتتاحی تقریب میں جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس محمد شفیع صدیقی، جسٹس جنید غفار، ممبران لیگل ریسرچ سیل اور آئی ٹی حکام تقریب میں شامل تھے۔ لیگل ریسرچ سیل، سندھ ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈیپارنمنٹ کے اشتراک سے بنایا گیا۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago