ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط: ایئر لائنز سے ٹیسٹنگ کاؤنٹر قائم کرنے کی درخواست

اسلام آباد/کراچی: ریپڈ پولیمریز چین ری ایکشن (پی سی آر) ٹیسٹ کے نتائج پیش کرنے میں ناکامی پر سینکڑوں مسافروں کو متحدہ عرب امارات کے سفر کے لیے بورڈنگ پاس سے انکار کردیا گیا جس کے بعد وزارت قومی صحت نے ایئر لائنز سے درخواست کی کہ وہ ہوائی اڈے پر پی سی آر ٹیسٹنگ کاؤنٹر قائم کرے۔

وزارت خارجہ پر زور دیا گیا کہ وہ یہ معاملہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ اٹھائے تاکہ لوگ بغیر کسی پریشانی کے سفر کر سکیں۔

مزیدپڑھیں: منفی ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط: مسافروں کو دبئی جانے سے روک دیا گیا

Advertisement

یہ بات قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی اینڈ کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی نے پاکستان سمیت مختلف ممالک سے سفر کرنے والے ٹرانزٹ مسافروں پر عائد پابندی ختم کر دی

72 گھنٹوں کے اندر پی سی آر کا منفی ٹیسٹ پیش کرنے پر مسافروں کو متحدہ عرب امارات کے ہوائی اڈوں سے گزرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

ایئرلائنز نے گزشتہ دو دنوں کے دوران پاکستان کے ہوائی اڈوں سے بڑی تعداد میں مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ پی سی آر کے نتائج فراہم کرنے میں نہ کام رہے۔

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ ایک عجیب اور غیر معقول مطالبہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Related Posts