’سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تقرر کیلئے جسٹس احمد کی رضامندی نہیں لی گئی‘

اسلام آباد:جوڈیشل کمیشن پاکستان (جے سی پی) منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں متوقع طور پر سندھ ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سندھ سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کے طور پر تعیناتی پر غور کرے گی، ایسے میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ جج نے اس عہدے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار نہیں کیا۔

اگر جوڈیشل کمیشن پاکستان سندھ ہائی کورٹ کے جج کو سپریم کورٹ میں شامل کرنے پر غور کرتی ہے اور وہ یہ عہدہ سنبھالنے سے انکار کردیتے ہیں تو تباہی مچ جائے گی۔

ذرائع نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ اس معاملے پر اجلاس کو منسوخ کردیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *