دلچسپ و عجیب

شادی کے بعد بیوی شوہر کی نسبت زیادہ صحت مند کیوں

آپ نے ایک بات کا مشاہدہ کیا ہوگا کہ شادی کے بعد کترینہ جیسی سمارٹ بیوی اتنی صحت مند ہوجاتی ہے کہ مرد اس کے سامنے ایسے ہی لگتا ہے۔جاری ہے جیسے فٹ بال کے ساتھ گیند رکھی ہو ۔ کبھی سوچا ایسا کیوں ہوتا ہے ۔ اس کی بہت سی وجوہات ہیں مگر ہم چند باتوں پر روشنی ڈالیں گے۔ سب سے پہلی بات یہ ہے کہ شادی کے بعد بیوی جب ماں بنتی ہے تو اس کے بعد جسم میں آنے والی تبدیلیاں اس کا وزن بڑھا دیتے ہیں ۔ کیونکہ مرد کو بچے پیدا نہیں کرنے پڑتے اس لیے وہ اکثر سمارٹ ہی رہتے ہیں

دوسری بات یہ ہے کہ عورت جب لڑکی ہوتی ہے تو میکے میں صرف چپس کھاتی ہے ، ڈائٹنگ کرتی ہے مگر جب شوہر کے ساتھ گھر بساتی ہے تو اپنی حسرتیں پوری کرتی ہے۔ کبھی شوارما تو کبھی میکڈونلڈ کے برگر۔ اپنی طرف دھیان دینا چھوڑ دیتی ہے۔

اور اسے پتا نہیں چلتا کہ کب وہ کترینہ سے سکینا بن جاتی ہے ۔ ایک بڑی وجہ جو سامنے آئی ہے وہ یہ بھی ہے کہ عورت کی واک کرنے کی عادت بالکل ختم ہوجاتی ہے ۔ اس میں قصور مرد کا ہے ۔ جس نے شادی کے ابتدائی دنوں میں سنہری سپنے دکھائے کہ یہاں سیر پر لے کر جاؤں وہاں لے کر جاؤنگا مگر کہیں نہیں لے کر جاتا۔ جبکہ خود دوستوں کے ساتھ پھر پھر کر سمارٹ ہی رہتا ہے

اس کے علاوہ بھی بہت سی وجوہات ہیں ۔ مگر عورت عزم کرے کہ میں نے سمارٹ ہونا ہے ۔ میں نے پھر سے پرکشش بننا ہے ۔ کیونکہ شوہر وہ ہی چینل دیکھتا ہے

جہاں پتلی پتلی لڑکیاں پرفارم کر رہی ہوں ۔ اس لیے اس چیلنج کو قبول کیجئے ۔ سمارٹ ہونے کی کوشش کیجئے ۔۔۔ اپنا ڈائٹنگ چارٹ بنائیے ۔۔ اور فروٹ چارٹ سے پرہیز کیجئے ۔۔ صبح واک پر جائیں ۔ شوہر کو کہیں کہ سیر پر لے کر جائے ۔۔۔جاری ہے

آپ انشاءاللہ جلد ہی سمارٹ ہوجائیں گی ۔ اس کے علاؤہ جب بھی ایسی چیز دیکھیں جس میں چکنائی زیادہ ہے تو دو دفعہ سر ہلائیں ایک طرف دائیں اور ایک دفعہ بائیں ۔۔ اس بار کھا لیجئے مگر اگلی دفعہ سے عزم کیجئے ۔ کہ ان شاء اللہ ۔۔۔۔۔۔ میں نے سمارٹ ہونا ہے ۔۔

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago