گزشتہ چند دنوں سے پاکستان کے سابقہ وزیر اعظم نواز شریف کو لے کر کافی بحث ہو رہی ہے، وہ دراصل برطانیہ میں مقیم ہے اور حال میں ہی ان کا ویزہ ختم ہو گیا ہے۔
اس پر بات کرتے ہوئے، وزیراعظم عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان بھی میدان میں اتری اور نواز شریف کا دفاع شروع کر دیا۔
ریحام خان کا کہنا ہے کہ ہر میٹنگ میں ڈسکشن میاں صاحب پر ہوتی ہے، حکومتی ترجمان دن میں جب تک میاں صاحب کا نام نہ لیں ان کا کھانا ہضم نہیں ہوتا ۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ نواز شریف کپتان کے تو اعصاب پر سوار ہیں۔
Advertisement
خان نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ جس میاں نواز شریف کا نام لئے بغیر نہ آپ کے اخبار چلتے ، نہ ٹی وی شو، نا ہی خبریں تو خود سوچیں اس کے بغیر ملک کیسے چلے گا؟
تاہم عوام کی طرف سے ریحام خان کے اس رویے پر تعجب پایس جا رہا ہے۔