دلچسپ و عجیب

خبردار ۔!! یہ والے آم ہرگز نہ خریدیں ، انہیں کھانے سے آپ کو کینسر ہو سکتا ہے ،

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ موسم گرما کے آتے ہی آم کا انتظار شروع ہو جاتا ہے اور شہری زیادہ سے زیادہ آم خریدتے اور اس سے میٹھے ذائقے سے لطف اندوز ہوتے ہیں ، یہی نہیں بلکہ عام پھلوں کے مقابلے میں آم بچوں میں بھی سب سے زیادہ مقبول ہے۔

لیکن آم خریدنے والوں کو معروف صحافی حامد میر نے خبردارکر دیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حامد میر کا کہنا تھا کہ ہوشیار خبردار ؛ آم ضرور کھائیے لیکن خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آپ بازار سے جو آم خرید رہے ہیں وہ کیلشیم کاربائیڈ سے تو نہیں پکائے گئے؟ انہوں نے کہا کہ اگر ان آموں کو اس زہریلے مواد سے پکایا گیا ہے تو پھر آپ کینسر خرید رہے ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی نے بھی اس کیمیکل کےاستعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ہوشیار خبردار ؛آم ضرور کھائیے لیکن خریدنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ آپ بازار سے جو آم خرید رہے ہیں وہ کیلشیم کاربائیڈ سے تو نہیں پکائے گئے؟اگر ان آموں کو اس زہریلے مواد سے پکایا گیا ہے تو پھر آپ کینسر خرید رہے ہیں فوڈ اتھارٹی نے اس کیمیکل کےاستعمال پر پابندی عائد کر دی ہے دراصل کیلشیم کاربائیڈ آم کو کم وقت میں پکانے کے کام آتا ہے ، زیادہ منافع کمانے کے چکر میں دکانداروں نے کم وقت میں آم پکانے کا یہ طریقہ اپنا لیا ہے جو شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہا ہے۔ حامد میر کے اس ٹویٹ پر کئی شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ پھل فروش اس قدر ہماری زندگیوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اس کا ہمیں قطعی طور پر اندازہ نہیں تھا۔ دودھ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کے ساتھ ساتھ اب پھل فروشوں نے بھی شہریوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیا ہے۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago