دلچسپ و عجیب

ڈائیوو کمپنی نے شاندار بس سروس متعارف کروا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سفری سہولیات کا فقدان ہے تاہم نئی ٹرانسپورٹ سے ایسے مسائل میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ ڈائیوو ایکسپریس ٹرانسپورٹ کمپنی کسی تعارف کی محتاج نہیں، جو پاکستان میں بہترین سفری سہولیات متعارف کروا رہی ہے۔

 بہترین سفری سہولیات فراہم کرنیوالی کمپنی کے طور پر صف اول میں اس کا شمار کیا جاتا ہے . ڈائیوو کی بسوں میں دیگر بسوں کی نسبت مسافروں کے بیٹھنے کیلئے نشستیں بھی گنجائش والی ہوتی ہیں جبکہ دوران سفر مسافروں کو کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے . لاہور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بھی ڈائیوو نے بہتر سروس فراہمی کے بعد اب کراچی سے لاہور کیلئے جدید ترین نئی سروس متعارف کرادی ہے. ڈائیوو کمپنی کی جانب سے کراچی سے لاہور سلیپر سروس متعارف کرائی گئی ہے جس میں مسافروں کے سونے کیلئے سیٹوں کی بجائے برتھ بنائے گئے ہیں. سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے ایک بس کی نشستیں نکال کر اسے ٹرین کے اے سی سلیپر ڈبے کی طرح بنادیا گیا ہے. اس سروس میں ایک اور خاص بات یہ بھی ہے کہ برتھوں پر صاف ستھرے بستر بھی لگائے گئے ہیں تاکہ مسافروں کو سفر کی تھکان کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ طویل سفر باآسانی کرسکیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اس وقت ریلوے کو 40 سے 50 ارب کا نقصان ہے، 1لاکھ 32 ہزار ریلوے کے پنشنرز ہیں، اسکریپ اور ٹکٹ چوری ہو رہے ہیں، بہتری کے لیے ہے جدید ٹیکنالوجی لے کر آرہا ہوں۔ کام والے کی تنخواہ ڈبل ہوگی، ریلوے کیرج فیکٹری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ جہاں 100 مزدور کی ضرورت تھی،  وہاں رشوت لے کر 1000 بھرتی کیے گئے تھے۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago