اہم خبریں

فائنل میں شکست! قوم کی امیدوں پر پورا نہ اترنے پر ارشد ندیم نے بڑا قدم اُٹھا لیا

ٹوکیو(ویب ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں پاکستان کی جانب سے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم شکست کھاگئے،میڈل نہ جیت پانے کے باعث ارشد ندیم نے قوم سے معذرت کرلی ۔ ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھروکے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

ان میں ارشد ندیم 84.62 کے سکور کے ساتھچوتھے نمبر پر رہے۔ میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔ دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ حیران کن طور پر عالمی نمبر ایک جرمن کھلاڑی جولین ویبر بھی میڈل کی دوڑ سے باہر ہوئےاور ان کی چوتھی پوزیشن رہی۔ اس طرح ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا سفر تمام ہوا اور اس کے 10 ایتھلیٹس کوئی بھی میڈل حاصل نہ کرسکے۔

پہلے مرحلے میں تمام 12 ایتھلیٹس 3 ،3 بار نیزہ پھینکا جس کے بعد آخری کے چار ایتھلیٹس میڈل کی دوڑ سے باہر ہوئے اور پھر ٹاپ 8 کے درمیان مزید 3 ، 3 باری کا مقابلہ ہوا جس میں ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے۔ میڈل نہ جیت پانے کے بعد اپنے ٹویٹر پیغام میں ارشد ندیم نے لکھا کہ’’معذرت عوام کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا‘‘۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

4 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago