سیاست

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے قافلے میں کتنی گاڑیاں شامل تھیں؟ جان کر آپکے ہوش اڑ جائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یاد رہے کہ عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے 13ویں وزیر اعظم ہیں، عبدالقیوم نیازی اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارچودھری لطیف اکبر کوشکست دے کر وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں ، انہو ں نے 33 اور مد مقابل امیدوار چودھری لطیف اکبر نے 15 ووٹ حاصل کئے تھے۔ آزاد کشمیرکے نومنتخب وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی وزرات عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد اسلام آباد پہنچے۔

وہ 21گاڑیوں کے قافلے میں اسلام آباد پہنچے۔عبدالقیوم نیازی کے شاہی پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر بھی وائر ل ہو رہی ہے جس میں گاڑیوں کی طویل قطار کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔دوسری جانب سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود کو آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئے ، پہلے ان کا نام وزارت عظمیٰ کی ڈور میں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔بیرسٹر سلطان محمود کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل نو بار رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل اےتھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔یاد رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پانچ سال قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی میں بھی رہے، اور وزرات عظمی کے منصب پر بھی فائز رہے۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی شوگز ملز کی درخواست پر حکومت کو مشروط طور پر شوگر ملز کیخلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے روک دیا۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago