اہم خبریں

شاہ رخ خان نے بڑے پاکستانی کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں رکھ لیا۔اب مزہ آئے گا

لاہور : کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے دفاعی چیمپئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز (ٹی کے آر) نے 2021 سیزن کے لیے سینئر پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو رکھ لیا ہے۔

35 سالہ یاسر اس سے قبل 2017 میں نائٹ رائیڈرز کے لیے دو میچ کھیل چکے ہیں جس نے دوسری بار سیزن جیتا۔

یاسر برسبین ہیٹ ، لاہور قلندرز ، پشاور زلمی ، اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی جانب سے فرنچائز کرکٹ میں کھیل چکے ہیں۔ 124 میچوں میں ، انہوں نے 7.13 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 106 وکٹیں حاصل کیں۔

سات دیگر پاکستانی وہاب ریاض ، اعظم خان ، عثمان قادر ، محمد عامر ، محمد حفیظ ، حیدر علی ، اور شعیب ملک بھی 2021 کا سیزن کھیلیں گے ، جو 26 اگست سے 15 ستمبر تک سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں شیڈول ہے۔

یاد رہے یہ ٹیم بالی ووڈ اسٹار شاہرخ خان کی ہے –

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago