اہم خبریں

خبریں کیا چلتی رہیں اور حقیقت کیا نکلی! افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کیس کا ڈراپ سین ہو گیا

خبریں کیا چلتی رہیں اور حقیقت کیا نکلی! افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کیس کا ڈراپ سین ہو گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کیس کا ڈراپ سین ہو گیا، پولیس نے تحقیقات مکمل کرلیں۔جس کے مطابق لڑکی نے اغوا کا

جھوٹا ڈرامہ رچایا اور جھوٹ بول کر پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کیا، پولیس کے مطابق لڑکی پر جھوٹ بولنے اور پاکستان کو بدنام کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس نے افغان سفیر کی بیٹی کے

اغواء کے کیس کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ابتدائی رپورٹ میں اغواء کو جھوٹا ڈرامہ قرار دیدیا گیا، یہ بھی واضح ہو گیا کہ لڑکی نے جھوٹ بول کر پولیس اور تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کیا۔پولیس نے چار ٹیکسی ڈرائیورز، دکاندار، جوس اور آئس کریم والے سمیت 11 مختلف گواہوں کے بیانات قلمبند کرلئے۔ گواہوں کے بیانات ۔سیف سٹی اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کے مطابق لڑکی سلسلہ خیل اپنی

مرضی سے آزادانہ گھومتی پھرتی دکھائی دیتی ہے۔ پولیس نے حراست میں لئے گئے چاروں ٹیکسی ڈرائیورز کو بیانات اور تحقیقات کے بعد رہا کردیا۔افغان سفیر کی بیٹی سلسلہ خیل کا موبائل فون فرانزک کے لئے ایف ائی اے کے پاس بھجوایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق افغانی سفیر اوران کی بیٹی نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔ جب انہیں تحقیقات کے لئے بلایا گیا تو وہ بغیر بتائے ملک چھوڑ چکے تھے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago