بین الاقوامی

دبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی!سلمان خان نےخاموشی توڑدی

دبئی میں بیوی اور17سالہ بیٹی کی موجودگی!سلمان خان نےخاموشی توڑدیممبئی(ویب ڈیسک)بھارت کے معروف اداکارسلمان خان عرف سلو میاں نے دبئی میں بیوی اور 17 سالہ بیٹی کی موجودگی پر خاموشی توڑ ہی دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارسلمان خان اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان کے ٹاک شو ’’کوئیک ہیل پنچ بائے ارباز خان سیزن 2‘‘ میں شریک ہوئے اور اپنے اوپر ہونے والی تنقید کے جواب دئیے ۔شو کے میزبان ارباز خان نےایک سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ پڑھا جس میں اس صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ سلمان خان کی بیوی ہے جس کا نام نور ہے اور ایک 17 سال کی بیٹی بھی ہے اور سلمان ان کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں لیکن بھارت میں موجود لوگوں کو یہ کہہ کر بیوقوف بنایا ہوا ہے کہ ان کی تو ابھی تک شادی بھی نہیں ہوئی۔

پہلے تو سلمان خان یہ تبصرہ سن کر چونک گئے کیونکہ انہیں یقین ہی نہیں آیا کہ یہ تبصرہ ان کے بارے میں کیا گیا ہےلیکن جب ارباز خان نے انہیں یقین دلایا کہ یہ تبصرہ آپ ہی کے بارے میں ہے تو سلومیاں نے جواب دیا یہ بے فضول کی باتیں ہیں۔سلومیاں کمنٹ کو سن کر غصے میں آگئے اور کہا کیا یہ چاہتے ہیں کہ میں ان کا نام لے کر انہیں جواب دوں کہ نہیں بھائی صاحب میری کوئی بیوی نہیں ۔

بعد ازاں سلمان خان نےدبئی میں اپنی بیوی اور بیٹی کی موجودگی اور ان کے ساتھ رہنے کے دعوے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا میں ہندوستان میں رہتا ہوں گیلکسی اپارٹمنٹ میں 9سال کی عمر سے اور یہ بات پورے ہندوستان کو پتہ ہے۔اگر شادی کی ہوتی تو سب کو بتا دیتا مگر ایسا کچھ نہیں ہے۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago