اہم خبریں

100کلومیٹر فی گھنٹی کی رفتار سے طوفانی ہوائیں، آندھی مٹّی کا طوفان اور تیز بارش، کیا تباہی مچنے والی ہے ؟ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موسمی انتباہ! وید ر بسٹرز پاکستان کے مطابق فیصل آباد اور لاہور کی جانب گرج چمک کے طاقتور طوفان گامزن۔ اس وقت فیصل آباد سے شدید آندھی کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ اگلےکچھ گھنٹے میں لاہور میں بھی 80 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی طاقتور آندھی مٹّی کے طوفان اور تیز بارش متاثّر کر سکتی ہے۔

سیالکوٹ، چنیوٹ، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ اور نارووال میں بھی 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔تازہ ترین: گرج چمک کے طاقتور طوفان اس وقت سرگودھا کے جنوب میں موجود ہیں اور جنوب مشرق کی سمت میں بڑھ رہے ہیں۔اگلےکچھ گھنٹوں میں خوشاب، چنیوٹ، فیصل آباد، جھنگ اور ملحقہ علاقوں میں 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کیساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔اسکے علاوہ اگلے 1 گھنٹے میں کوٹلی، میرپور، جہلم اور بھمبر کے علاقوں میں بھی 65 سے 85 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کیساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔ دوسری جانب حکومت کا پھر تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ حکومت نے عاشورہ تک تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ بورڈز امتحانات کے حوالے سے مشترکہ اجلاس ہوا جس میں وزیرتعلیم سردارعلی شاہ ،وزیربرائے یونیورسٹیز اسماعیل راہوسمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔اجلاس میں طے پایا کہ سندھ بورڈ کے تحت ہونیوالے امتحانات کا سلسلہ چھ محرم الحرام تک جارہی رہے گا جبکہ سندھ بھر میں سکول اور یونیورسٹیز عاشورہ تک بند رہیں گی ۔جامعات بھی عاشورہ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago