اہم خبریں

عوام کے لیے بری خبر،چینی کا سنگین بحران سر اٹھانے لگا۔۔ ملک میں چینی 2یا3نہیں بلکہ کتنے سو تک جا ئےگی؟بڑی خبر

عوام کے لیے بری خبر،چینی کا سنگین بحران سر اٹھانے لگا۔۔ ملک میں چینی 2یا3نہیں بلکہ کتنے سو تک جا ئےگی؟

بڑی خبر لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا سنگین خدشہ ہے‘ اگر آئندہ ماہ کے وسط تک کم از کم 2لاکھ ٹن چینی پاکستان نہ پہنچی تو پاکستان کے شوگر ملز مالکان چینی کی قلت اور گرانی پیدا کر دینگے۔

ملک میں ماہانہ چینی کی کھپت ساڑھے 4لاکھ ٹن ہے‘ اس طرح سالانہ 54لاکھ ٹن ملکی ضرورت ہے۔ آل پاکستان مرکزی انجمن کاشت کاران کے صدر سردار محمد یعقوب نے بتایا کہ پاکستان شوگر ملز مالکان نے حالیہ سیزن کے دوران 58لاکھ ٹن چینی پیدا کی جو ملکی ضرورت سے بھی 2لاکھ ٹن زیادہ ہےجبکہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیدار نے بتایا کہ 80شوگر ملوں نے 55لاکھ ٹن چینی پیدا کی ہے جبکہ ملکی ضرورت 58لاکھ ٹن ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئر عہدیدار کے مطابق اس وقت تین لاکھ ٹن چینی کی قلت ہے‘ وہ بھی اس لئے پیدا ہوئیچونکہ پنجاب میں شوگر ملوں پر دبائو ڈال کر 10نومبر 2020ء سے کچے گنے سے چینی بنانے کیلئے ملیں چلوائی گئیں۔ اس کچے گنے سے پانی نکلتا تھا مٹھاس نہیں نکلتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان کے حکم پر پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے گزشتہ رمضان المبارک میں ایک لاکھ 55ہزار ٹن چینیروزہ داروں کیلئے 80روپے کلو حکومت کو مہیا کی جو 82سے 83روپے کلو روزہ داروں کو ملی مگر ہماری لاگت ایک سو چار روپے کلو تھی۔ اس بناء پر جسٹس شاہد جمیل خان نے کہا کہ کیونکہ غریب عوام کیلئے ایک لاکھ 55ہزار ٹن شوگر ملوں نے چینی 80روپے کلو مہیا کی ہے اسلئے باقی چینی شوگرملیں مارکیٹ قیمت پر فروخت کریں۔

جسٹس شاہد جمیل خان نے فیصلہ دیا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر معاملات طے کرے۔دوسری جانب ذرائع کاکہنا ہے کہ اگر چینی کا بحران سامنے آیا تو قیمت میں ہوشر با اضافہ ہوگااور مافیا اس سے بھرپور فائدہ اٹھائےگا جس کے باعث چینی کئی سو روپے فی کلو تک بلیک میں فروخت ہونا شرو ع ہو جائےگی

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago