پاکستان

کرائے کے گھر سے محل نما گھر تک کا سفر!! جب کراچی پہنچے تو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟ اقرار الحسن اپنی آپ بیتی سناتے افسردہ ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی اقرار الحسن نے اپنا یوٹیوب چینل بنایا ہے جہاں ان کے تین لاکھ سے زائد فالوورز موجود ہیں اور صارفین ان کی ویڈیوز کو کافی پسند کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ ان کے مشہور پروگرام سر عام سے تو واقف ہی ہوں گے جس کے باعث انہیں حقیقی معنوں میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

حال ہی میں سید اقرار الحسن نے اپنے چینل پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو یہ بتایا کہ وہ کراچی شہر چھوڑ کر لاہور شفٹ ہورہے ہیں۔ہماری ویب کے مطابق ان کے چاہنے والے متعددمداح ان کے فیصلے پر افسوس پر اظہار افسوس کر رہے ہیں اور بہت لوگ انہیں لاہور شہر شفٹ ہونے پر ویلکم کہتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ شہر کراچی سے ان کی کئی یادیں جڑی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے پہلاج نے اسی شہر میں آنکھ کھولی ، پہلا آنسو بھی اسی شہر میں گرایا،بیٹے کے اسکول کا پہلا دن بھی اسی شہر میں دیکھنا نصیب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ 12 سال قبل جب کراچی آئے تھے تو اپنا پہلا سفر رکشے میں طے کیا تھا۔پہلا کھانا سندھی مسلم میں کھایا تھا ،اس کے بعد کراچی کا برنس روڈ ، بوٹ بیسن اور پھر گیسٹ ہاؤس کے مقیم رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں چند سال تو ہم کرائے کے گھر میں رہے تھے۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے سے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں شفٹ ہوئے۔ اقرار نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پہلی گاڑی کراچی میں خریدی۔ انہوں نے بتایا کہ سب رشتے دار میرے لاہور میں ہے اس لیے وہاں جارہا ہوں۔ لاہور میں میرا گھر زیر تعمیر ہے۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago