شوبز

میری بیٹی سے شادی کرو 6 کروڑ روپے لو اور کاروبار میں حصہ دار بھی بن جاؤ لیکن ایک شرط پر، کروڑپتی باپ کی سب کنواروں کو پیشکش

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کروڑ پتی شخص نے داماد کی تلاش کے لیے اشتہار دے دیا۔ بے شک لڑکا خوش شکل اور پڑھا لکھا نہ ہو پر محنتی ضرور ہو تاکہ وہ ہمارے کروڑوں کے فارم ہاؤس کو سنبھال سکے، فارم ہاؤس کے مالک کی شرط، تفصیلات کے مطابق ویسے تو اخبارات میں رشتے کی تلاش کے اشتہارات دیے جاتے ہیں ۔

جن میں رشتہ تلاش کرنے کے لئے لڑکا یا لڑکی کی مختلف خصوصیات کا بھی ذکر کیا جاتا ہے اور مختلف ڈیمانڈز بھی بتائی جاتی ہیں۔ تاہم ایک کروڑ پتی شخص کو ایسے دماد کی تلاش ہے جس کا صرف محنتی ہونا ضروری ہے اس حوالے سے قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عام طور پر والدین بیٹیوں کی شادی کے لئے اعلی تعلیم یافتہ لڑکوں کو تلاش کرتے ہیں لیکن تھائی لینڈ میں ایک کروڑ پتی شخص نے اپنی پیشکش سے سب کو حیران کردیا ہے۔ فارم کے مالک کو اپنی 26 سالہ بیٹی کے لئے ایک لڑکی کی تلاش ہے جس کی نہ کوئی تعلیم کی شرط ہے اور نہ ہی قومیت کی قید ہے۔ تھائی لینڈ کے بزنس مین نے اپنے داماد کو ساڑھے چار کروڑ روپے نقدی اور فارم ہاؤس میں حصہ داری دینے کا بھی اعلان کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے داماد کی تلاش ہے جو بہت زیادہ محنتی ہو تاکہ وہ ان کے کام کو اچھے طریقے سے سنبھال سکے۔58 سالہ فارم ہاؤس کے مالک کا نام آرنن روڈ تھونگ ہے۔جب کہ سوشل میڈیا پر ضرورت برائے رشتہ کے اس اشتہار نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہی تھا کہ سوشل میڈیا پر موجود کئی صارفین نے عجیب و غریب پیشکش کرنا شروع کردیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ پیشکش تو بہت معقول ہے۔کچھ صارفین نے خود کو بطور امیدوار پیش کر دیا۔سوشل میڈیا صارفین کے اس طرح کے رد عمل پر کئی صارفین نے افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ اس طرح کے کمنٹس کرنے سے سنجیدہ اُمیدواروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago