اہم خبریں

سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کا زمانہ ختم! نواز شریف سے ہمدردی رکھنے والوں کے ساتھ کیا ہوگا؟ پی ٹی آئی رہنماؤں کو بُری خبر سُنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف میں کچھ لوگ نواز شریف کے لئے ہمدردی رکھتے ہیں۔الیکشن میں دھاندلی ختم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔اس کی وجہ سے الیکشن میں دھاندلی روکی جا سکتی ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے شفافیت آئے گی اور اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کا زمانہ چلا گیا اب چپ لگائیں گے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ای سی ایل کو دیکھا ہی نہیں اور اس پر تنقید شروع کر دی۔ ۔ہمارے کچھ لوگ بھی نوازشریف کے لیے ہمدردی رکھتے ہیں یہ کیسا شخص ہے جو 3 بار وزیراعظم رہا لیکن ملک سے فرار ہو گیا۔جب بھی قانون حرکت میں آتا ہے یہ لوگ بیمار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کا زمانہ چلا گیا اب تو چپ لگائیں گے اور کچھ بھی ہو جائے ٹیکنالوجی کے استعمال کا قانون منظوار کرائیں گے۔جب بھی کوئی قانون سازی ہوتی ہے یہ اپنے کیسز لے آتے ہیں۔الیکشن کی شفافیت کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔اپوزیشن اتفاق کرے قانون سازی ضرور ہو گی۔ایسے لوگوں کے کیسز معاف کر دیں۔سب ٹھیک ہو جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور لوگ چوری کرکے ملک تباہ کردیتے ہیں،نیب 20 سال سے ہے، لیکن طاقتور کے خلاف کارروائیاں ہمارے دور میں شروع ہوئیں، انصاف کے بغیر کوئی ملک آگے نہیں جاسکتا،جس ملک میں انصاف نہ ہو وہ کبھی عظیم ملک نہیں بن سکتا ، پیسہ چوری کرکے بیرون ملک لے جانیوالے دہرا نقصان پہنچاتےہیں ، اقتدار میں آکر یہ لوگ پیسہ ملک سے باہربھیجتے ہیں، گلگت بلتستان کی اصل صلاحیت سیاحت ہے،سیاحت کےفروغ کیلئے منصوبے کےتحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago