پاکستان

ہوشیار۔۔!! خبردار۔۔!! پاکستانی محتاط رہیں، کونسی کرنسی کی خریدو فروخت پر پابندی لگا دی گئی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ پاکستان کے ہمسایہ برادر اسلامی ملک افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر دنیا بھر کی گہری نظر ہے۔ جب کہ پاکستان بھی اس موقع پر پوری طرح الرٹ ہے اور بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خاں نے ترکی کے صدر سے بھی رابطہ کیا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن نےافغانستان کرنسی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے برسراقتدار آنے کےبعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں افغان کرنسی کی خرید و فروخت روک دی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کا کہنا ہے کہ اب کوئی بھی رسک نہیں لینا چاہتا اس وجہ سے افغان کرنسی کا کاروبار رک گیا۔ افغانی کرنسی کا زیادہ تر کاروبار پشاور اور کوئٹہ میں ہوتا ہے ، پاکستانی روپے کے مقابلے ایک افغانی روپیہ 2 روپے تھا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کو حکومت کی جانب سے خط لکھنا غیر آئینی کام ہے اور ایسے اقداما ت سے وفاقی حکومت کیسز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بینکنگ کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے خلا ف سیاسی انتقام کی انتہاہے کہ ایک ہی نوعیت کے دوکیسز الگ الگ عدالتوں میں زیر سماعت ہیں اورسیکیورٹی کے نام پر رہنماو¿ں اور کارکنان سے ہتک آمیز رویہ اختیار کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نہیں جانتی کہ عدلیہ کا الگ کردار ہے، وفاقی حکومت کی جرات کہ چیف جسٹس سے پوچھے کہ آپ ٹرانسفر کرنے کے مجاز ہیں۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago