بین الاقوامی

یہ اپنے بچے کا نام اپنی مرضی سے نہیں رکھ سکتے کیونکہ ۔۔ جانیے دنیا میں موجود 5 انوکھے قوانین جو سب کو حیران کردیتے ہیں

ہر ملک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں کچھ تو اچھے ثابت ہوتے ہیں اور کچھ نہیں۔ مگر آج ہم اپ کو ان ملکوں کے بارے میں بتائیں گے۔ جہاں عجیب اور غیر معمولی قوانین موجود ہیں۔

سنگاپور میں چیونگم کھانے پر پابندی ہے:

دراصل سنگاپور میں ایک انوکھا قانون موجود ہے جس کے مطابق سنگاپور میں چیونگم کھانا منع ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ سنگاپور میں چیونگم بیچنا، درآمد کرنا قانونی جرم ہے۔ اگر آپ نے پبلک پلیس میں چیونگم کھایا تو آپ کو 700 ڈالر یعنی پاکستانی 1 لاکھ 14 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

فرانس کا شہری کسی مردہ شخص سے شادی کرسکتا ہے:

آپ کو یہ بات عجیب و غریب لگتی ہوگی مگر یہ سچ ہے، اگر آپ فرانسیسی ہیں تو آپ کسی مردہ شخص سے شادی کرسکتے ہیں۔ فرانس میں اس کو بعد از مرگ شادی یعنی (posthumous marriage) کہا جاتا ہے۔ جس کا مقصد، اگر کوئی شخص کسی سے پیار کرتا ہے۔ لیکن کسی وجہ سے اس کی موت ہو جائے تو وہ اس مرنے والے شخص سے شادی کر سکتا ہے۔

یونان میں اونچی ایڑی والے سینڈل پہننے پر پابندی ہے:

قانون کے مطابق آثار قدیمہ کے مقامات پر اونچی ایڑی والے سینڈل کا استعمال کرنا غیر قانونی عمل ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ وہاں پر کھانے پینے کی بھی اجازت بھی نہیں ہیں۔

ڈنمارک میں اپنے بچے کا نام اپنی مرضی سے رکھنے پر پابندی ہے:

ڈنمارک کے اس انوکھے قانون کے مطابق کوئی بھی ماں باپ اپنے بچوں کا نام اپنی مرضی سے نہیں رکھ سکتے ہیں۔ بلکہ انہیں حکومت کے منظور شدہ ناموں میں سے، اپنے بچوں کا نام رکھنے کی اجازت ہے۔

آسٹریلیا میں آپ اپنے گھر کا بلب خود تبدیل نہیں کرسکتے:

آسٹریلیا کے اس انوکھے قانون کے تحت کوئی شخص اپنے گھر کا بلب خود تبدیل نہیں کرسکتا۔ بلکہ بلب تبدیل کرنے کیلئے، کسی تصدیق شدہ شخص کی مدد لینا ضروری ہے۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago