اہم خبریں

متحدہ عرب امارات چوری چھپے بیت المقدس میں املاک خرید رہا ہے، تہلکہ خیز انکشاف

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی) بیت المقدس کے امور کے تجزیہ نگار مازن الجعبری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ ملی بھگت سے بیت المقدس میںفلسطینیوں سے املاک خرید رہا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق القدس کی صورت حال پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگار الجعبری نے ایک بیان میں کہا کہ بیت المقدس میں بعض فلسطینی ایجنٹ شہر میں بیش قیمت املاک متحدہ عرب امارات کو فروخت کررہے ہیں اور امارات یہ املاک اسرائیل کو فراہم کر رہا ہے۔

الجعبری کا کہنا تھا کہ پرانے بیت المقدس میں بعض کمیٹیوں نے دیکھا ہے کہ امارات نے متعدد تجارتیاملاک خریدنے کی کوشش کی ہے تاہم ان املاک کے مالکان کو دی جانے والی وارننگ کیبعد املاک کی خریدو فروخت منسوخ کردی۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اسرائیل کے مفاد میں فلسطینیوں کی املاک خرید رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کی املاک کی خریداری حیران کن نہیں۔ امارات اسرائیل کا اتحادی ہے اور فلسطینیوں سے ان کی املاک خرید کر اسرائیل کے تصرف میں دینے کی کوشش کررہاہے۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago