پنجاب میں بڑی تبدیلی، پنجاب ہاؤس سےآنے والی خبر نے عوام کوسرپرائز دے دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)  پنجاب ہاؤس سےآنے والی خبر نے عوام کو سرپرائز دے دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلی پنجاب طاہر خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا ہےتفصیلات کے مطابق طاہر خورشید کی خدمات وفاقی اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کے سپردکردی گئیں ہیں۔

جبکہ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عامر جان کا تبادلہ کر دیا گیا اور عامر جان کو پر نسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔عامر جان کے پاس سیکرٹری انرجی کا اضافی چارج بھی رہے گا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ سارہ اسلم کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کا اضافی چارج بھی دیدیا گیا ہے۔طاہر خورشید حالیہ ضمنی الیکشن میں سیالکوٹ سے جیتنے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احسن سلیم بریار کے سسر ہیں۔ دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ 22 اگست تک پنجاب بھر کے نجی وسرکاری سکول ویکسی نیشن مکمل کرلیں، جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، پنجاب بھر کے سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کےمطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کرتا ہوں کہ 22 اگست تک تمام نجی وسرکاری سکول اساتذہ، سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کرلیں، جبکہ سپریم کورٹ نے ملازمین کی بحالی اور ترقی سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے ملازمین کی بحالی اور ترقی سے متعلق ایکٹ 2010 کالعدم قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایکٹ 2010 سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملازمین کی بحالی اور ترقی سے متعلق تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *