اہم خبریں

پی آئی اے نے برطانیہ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا

لندن(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کی سپریم کورٹ میں تاریخی مقدمہ جیت لیا۔برطانوی سپریم کورٹ نے 2012 میں پی آئی اے کی طرف سے ٹکٹوں کی فروخت کے لیے نیا کنٹریکٹ متعارف کروانے کو درست قرار دے دیا اور سپریم کورٹ کےپانچ ججوں نے پی آئی اے کے حق میں متفقہ فیصلہ سنایا۔

برمنگھم کے برٹش پاکستانی ٹریول ایجنٹ ٹائمز ٹریول نے پی آئی اے کے کنٹریکٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ٹائمز ٹریول کا مؤقف تھا کہ 2012 میں معاشی دباؤ کے بعد اسے کمیشن کی ادائیگی کے بغیر نیا معاہدہ کرنے پر مجبور کیا گیا۔عدالت میں پی آئی اے کی نمائندگی فارانی سولیسیٹرز نے کی اور فرحان فارانی نے کہا کہ اس عدالتی فیصلے کے انگلش قوانین پر بھی اثرات مرتب ہوں گے۔

فرحان فارانی کے مطابق یہ معاملہ اس قدر سنگین تھا کہ روس اور یوکرین نے بھی اس معاملے میں مداخلت کی، ان کے کیسز پر بھی اس کے اثرات پڑیں گے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مؤثر طور پر تجارتی معاہدوں کی حدود کا تعین کرے گا، اس فیصلے کے بعد پی آئی اے کو ٹکٹوں پر فیول سرچارج کی مد میں ایجنٹس کو کمیشن ادا نہیں کرنا پڑے گا۔خیال رہے کہ پی آئی اے اور ٹائمز ٹریول کے درمیان معاملہ ہائیکورٹ اور کورٹ آف اپیل کے بعد سپریم کورٹ پہنچا تھا۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago