اہم خبریں

پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کی 2 خواتین اینکرز نے حجاب شروع کردیا

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیلی وژن نیٹ ورک کی 2 خواتین اینکرز نے حجاب شروع کردیا۔ معاملے پر سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی اور حکومت کے کارکنان نے کریڈٹ لینا شروع کردیا۔

سوشل میڈیا پر اسے حکومتی کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی نیوز پر حجاب لازمی قرار دیدیا، جس کے نتیجے میں پی ٹی وی نیوز پر حجاب پہنے خاتون اینکر پرسن خبریں پڑھ رہی ہیں تاہم حجاب کرنے سے متعلق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حجاب پہننا یا نہ پہننا ان خواتین اینکرز کا ذاتی فیصلہ ہے، ہم اپنے اینکرز اور پیش کاروں پر ایسا کوئی ڈریس کوڈ (ضابطہ لباس) نافذ نہیں کر سکتے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago