اہم خبریں

تجربہ کامیاب،نئی تاریخ رقم اب ایک منٹ کی بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جب سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تب سے لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہو گیا تھا تاہم اب ایک بڑی خوش خبری سامنے آ گئی ہے۔ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)نے ملکی تاریخ میں پہلی باراپنے ترسیلی نظام نیشنل پاور کنٹرول سنٹر(این پی سی سی) سے 11 جون 2021کو ریکارڈ 23633 میگاواٹ بجلی کی کامیابی سے ترسیل کی ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی نے بتایا کہ گزشتہ سال 10 جون کو زیادہ سے زیادہ 18392 میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی گئی جبکہ اس سال 18.4 فیصد یعنی 5241 میگاواٹ زیادہ بجلی ٹرانسمٹ کی گئی جو بلا شبہ پاور سیکٹر میں مثبت گروتھ کی نشاندہی کرتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ بجلی کی ترسیل کے دوران این ٹی ڈی سی کا پورا سسٹم ملک بھر میں مستحکم رہا۔

بجلی کی کامیاب اور ریکارڈ ترسیل پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی وزیراعظم برائے توانائی تابش گوہر نے این ٹی ڈی سی مینجمنٹ اور پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔ دوسری جانب شہریوں کو خوشخبری ،وفاقی حکومت نے ’’میری گاڑی اسکیم‘ ‘متعارف کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی بجٹ برائے سال 2020-21 پیش کرتے ہوئے کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسکیم کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جب کہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل پر ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومت نے مالی سال 2021-22 کے بجٹ میں چھوٹی گاڑیاں اور نئی موٹرسائیکلیں خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق 850 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago