دلچسپ و عجیب

پاکستانی لڑکی کا طلاق کے بعد پی سی ہوٹل میں جشن

لاہور کے نجی ہوٹل میں دو سہیلیوں نےطلاق کا جشن مناکر غم غلط کیا۔تفصیلات کے مطابق ماہم جو ایک ٹیلی کام انجینئر ہے جسے اس کے شوہر نے طلاق دے دی تھی کی سہیلی جویریہ جو کہ نفیسات کی طالبہ ہے نے اس کے غم کو خوشی میں بدلنے کاانوکھاطریقہ ڈھونڈ نکالا جس سے اس کے چہرے پر مسکراہٹ واپس آگئی۔

ماہم کی طلاق اور اس کے غم میں مبتلا ہونے پر جویریہ کو اس کی اداسی نے پریشان کر دیا تھا جس پر جویریہ نے ماہم کو لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں مدعو کیا اور اس کے سامنے ایک چاکلیٹ کیک رکھ دیا جس پر ’’ہیپی ڈائیوورس‘‘ لکھا تھا۔کیک کاٹنے کے بعد دونوں نے طلاق کا جشن منایا جس کی تصاویر سوشل میـڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

ماہم کا کہنا ہے کہ اسے اس بات کی قطعی خبر نہیں تھی اور جویریہ نے یہ سب میری چہرے پہ خوشی لانے کے لیے کیا۔لوگوں نے جہاں اداسی بھگانے کے اس طریقے کو سراہا وہاں کئی لوگوں نے دونوں خواتین کے اس طریقے کی ملامت بھی کی ہے۔

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago