صحت

گردن کو صاف کرنے کا اتنا آسان طریقہ جو آپ کو بھی معلوم ہونا چاہیے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چہرہ خوبصورت مگر گردن کالی ہوگئی اور اس طرح یہ کالے میلسما کے داغ پڑگئے ہیں تو یہ بڑی پریشانی کی بات ہے کیونکہ یہ داغ صرف آپ کے حُسن کو ہی خراب نہیں کر رہے ہیں بلکہ اندرونی طور پر ہارمونل بیماریوں کی وجہ ہیں

جس کو ختم کرنے کے لئے ڈاکٹر بلقیس نے بہت آسان طریقے بتائے ہیں۔ آج کے-فوڈز لڑکیوں کی اس بڑی مشکل کو آسان کرنے جارہا ہے وہ بھی ڈاکٹر بلقیس کی بتائی گئی ایسی بیوٹی ٹپ جس میں دو چمچ دہی اور ایک چمچ گُڑ کا استعمال کیا گیا ہے توآپ بھی جانیں اور آج ہی استعمال کریں۔ دو چمچ دہی اور ایک چمچ گُڑ کو اچھی طرح مکس کرلیں۔ دو چمچ انار کے جُوس کو دو سے تین سیکنڈز کے لئے ہلکی آنچ پر پکا لیں۔ اب ان تینوں چیزوں کو مکس کرکے چہرے، گردن، انگلیوں غرضیکہ جہاں بھی آپ کو ایسے کالے نشانات ہیں آپ ان جگہوں پر اس پیسٹ کو لگا لیں۔

آدھے گھنٹے تک اس کو لگائیں اور جلد پر مساج کرتی رہیں۔ انگلیوں کو اچھی طرح رگڑیں، گردن کو مستقل رگڑتی رہیں اور نیچے سے اوپر کی جانب مساج کریں تاکہ یہ مردہ خلیات نکل سکیں۔ اس کے بعد آپ ایک ٹشو کو پانی میں ڈبوئیں اور اس سے چہرے کو صاف کرلیں۔ پھر گلیسرین جلد پر لگائیں اور چار منٹ بعد پانی سے دھو لیں۔اس ٹپ کو آپ روزانہ استعمال کریں آپ کو یقیناً فائدہ ضرور ہوگا اور جن لوگوں کی جلد خُشک ہے وہ انار کے جوس کی جگہ مونگ پھلی کا تیل استعمال کریں۔

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago