بین الاقوامی

یہ معروف بالی وڈ اداکارہ جو پانی پیتی ہیں وہ دراصل کہاں سے آتا ہے ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خود کو فٹ رکھنے کے لئے کیا کچھ کرنا پڑتا ہے،دنیا بھر میں موجود شوبز اور دیگر مشہور شخصیات خود کو فٹ رکھنے کے لئے جِم اور اچھی غذاؤں تک ہی محدود نہیں ہیں۔ شوبز شخصیات خود کو اچھا اور فٹ رکھنے کے لئے مہنگا ترین پانی بھی استعمال کرتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روتیلا کے زیر استعمال پینے کے پانی کی قیمت نے مداحوں کے ہوش اڑا دیے۔گزشتہ دنوں اروشی روتیلا دہلی سے ممبئی پہنچیں تو ائیرپورٹ پر وہ پانی کی کالی بوتل ہاتھ میں تھامے نظر آئیں تھیں۔ اس بوتل کو میڈیا میں خبروں کے طور پر کافی جگہ بھی ملی تھی۔اس حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق یہ کالا پانی (بلیک الکلائن واٹر) ہائیڈریٹڈ پانی ہے۔ جس کی قیمت 4 ہزار بھارتی روپے فی لیٹر ہے اور اسے بالی ووڈ سمیت دیگر نامور شخصیات فٹ رہنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

اروشی روتیلا کے علاوہ اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بلیک واٹر کی بوتل تھامے نظر آئے تھے۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago