اہم خبریں

اب چوری اورگمشدہ فون 24 گھنٹے میں۔۔۔! پی ٹی اے کا نیا نظام نافذ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے چوری اورگمشدہ فون بلاک کرنے کے لئے نیا نظام نافذ کر دیا، صارف کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں فون بلاک کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی اے کی جانب سے چوری اور گمشدہ فون بلاک کرنے کے لئےنیا نظام نافذ کر دیا گیا ہے ۔موبائل بلاک کرنے کیلئے نئے خود کار نظام ایل ایس ڈی ایس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ذریعے صارفین موبائل کا ممکنہ غلط استعمال روکنے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ ایل ایس ڈی ایس خود کار نظام ہے جو پی ٹی اے سسٹم کیساتھ مربوط ہے، چوری شدہ موبائل کی شکایت کے بعد 24 گھنٹے میں بلاک کیا جائے گا۔پی ٹی اے کے مطابق صارفین پی ڈی اےکی ویب سائٹ پر بھی بلاکنگ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں، بلاکنگ درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد حوالہ نمبر فراہم کیا جائے گا اور گمشدہ فون ملنے پر صارفین موبائل ان بلاک بھی کرا سکیں گے۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago