اہم خبریں

شاہد آفریدی کو سرفراز کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کپتان بنائے جانے کا امکان

کراچی (این این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی کو سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔ایک انٹرویو میں ندیم عمر نے کہا کہ شاہد آفریدی کےپی ایل کی فاتح راولا کوٹ کے کپتان رہے ہیں وہ ٹیم کو لڑانے کا ہنر جانتے ہیں، آفریدی سری لنکن لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کا بھی حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں شاہد آفریدی پشاور زلمی، کراچی کنگز اور ملتان سلطان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین فواد عالم نے شاندار سنچری پر شاہد آفریدی کی حوصلہ افزائی اور تعریفی ٹوئٹ پر ان کا شکریہ ادا کردیا۔شاہد آفریدی نے گزشتہ روز فواد عالم کی سنچری پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ صبر اور تحمل مزاجی کا سفر فواد عالم نے خوب طے کیا، فواد نے ہمیشہ اپنے بلّے سے ناقدین کے منہ بند کروائے۔

جواب میں فواد عالم نے شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی اور تعریف کا بہت شکریہ شاہد بھائی۔فواد عالم نے کہا کہ یہ آپ ہی ہیں جنہوں نے ہمارے لیے ایک ہدف رکھ دیا ہے، حوصلہ افزائی کیلئے ہمیشہ آپ کا ساتھ درکار ہوگا۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago