بھارت کا روس سے 70ہزارAK-203رائفلیں خریدنے کا فیصلہ

نئی دلی(این این آئی)بھارت نے 70ہزارAK-203رائفلیں خریدنے کیلئے روس کے ساتھ معاہدہ کیاجبکہ بھارتی فوج ہیلی کاپٹروں کی قلت کو دور کرنے کیلئے محدود تعداد میں ہیلی کاپٹر خریدنے پر غور کر رہی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 70ہزارAK-203رائفلیں کے لیے معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں ،معاہدے کے تحت رقم کی پہلی قسط کی ادائیگی کے تین ماہ بعدرائفلوںکی بھارت کو فراہمی شروع ہو جائے گی اور چھ ماہ کے عرصے میں تمام 70ہزار رائفلیں روس سے بھارت کو فراہم کر دی جائیں گی ۔

روس نے بھارت کے Ka-226Tہیلی کاپٹروں کو اپ گریڈ بھی کیا ہے ۔بھارتی فوج ساڑھے سات لاکھ AK-203رائفلیں خریدنے پر غور کر رہی ہے اور اس سلسلے میں بھارت نے فروری 2019میں روس کے ساتھ مشترکہ منصوبہ انڈو رشیاء رائفلز پرائیویٹ لمیٹڈ شروع کرنے کیلئے بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کئے تھے ۔رائفلوںمکی تیاری کیلئے انڈو رشیاء رائفلز پرائیویٹ لمیٹڈاتر پردیش کے علاقے Korwaمیں قائم کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *