حکومت نے لاہور کا نہایت اہم ترین ہوٹل ” سروسز انٹرنیشنل“ کتنے میں نیلام کر دیا ؟ حیران کن انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی)نجکاری کمیشن نے لاہور کا سروسز انٹرنیشنل ہوٹل ایک ارب 95 کروڑ 10 لاکھ روپے میں نیلام کردیا۔بولی کی کم سے کم قیمت ایک ارب 94 کروڑ 90 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی اور صرف چند لاکھ روپوں کے فرق سے نیلامی منظور کیےجانے کے باعث سوالات اٹھ رہے ہیں۔ جانے کے باعث سوالات اٹھ رہے ہیں۔

پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلا س میں نجکاری بورڈ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کامیاب بولی حتمی منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی بھی سفارش کر دی۔جمعہ کو اجلاس میں بورڈ ممبران، وفاقی سیکرٹری اور وزارت کے عہدیداران نے شرکت کی ۔میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں کے پری کوالیفیکیشن معیار کی دستاویزات کی منظوری تھا۔

ایکسپریشن آف انٹریسٹ پاکستان اسٹیل ملز کی طرف سے ایس ای سی پی میں سکیم آف ارینجمنٹ جمع کروانے کے بعد شائع ہوں گے۔بورڈ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کامیاب بولی حتمی منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی بھی سفارش کر دی۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کامیاب بولی دہندہ کو ایکسیپٹینس لیٹر جاری کیا جائے گا۔نجکاری بورڈ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کامیاب ٹرانزیکشن پر پرائیواٹائزیشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی یونٹ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی پر پوری توجہ ہے،پاکستان اسٹیل ملز کی مکمل بحالی سے قومی معیشت بہتر ہوگی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ سروسز ہوٹل کی کامیاب ٹرانزیکشن کے بعد سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بڑھے گا۔پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیر صدارت اجلا س میں نجکاری بورڈ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کامیاب بولی حتمی منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی بھی سفارش کر دی۔

جمعہ کو اجلاس میں بورڈ ممبران، وفاقی سیکرٹری اور وزارت کے عہدیداران نے شرکت کی ۔میٹنگ کا بنیادی ایجنڈا پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کی بحالی کیلئے سرمایہ کاروں کے پری کوالیفیکیشن معیار کی دستاویزات کی منظوری تھا۔ ایکسپریشن آف انٹریسٹ پاکستان اسٹیل ملز کی طرف سے ایس ای سی پی میں سکیم آف ارینجمنٹ جمع کروانے کے بعد شائع ہوں گے۔بورڈ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کامیاب بولی حتمی منظوری کیلئے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور وفاقی کابینہ کو بھیجنے کی بھی سفارش کر دی۔

وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد کامیاب بولی دہندہ کو ایکسیپٹینس لیٹر جاری کیا جائے گا۔نجکاری بورڈ نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی کامیاب ٹرانزیکشن پر پرائیواٹائزیشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی یونٹ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی پر پوری توجہ ہے،پاکستان اسٹیل ملز کی مکمل بحالی سے قومی معیشت بہتر ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ سروسز ہوٹل کی کامیاب ٹرانزیکشن کے بعد سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بڑھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *