بین الاقوامی

دبئی میں بلی کی جان بچانے پر ایک پاکستانی سمیت 4افرادکیلئے 90لاکھ انعام

دبئی(این این آئی)دبئی کے حکمران اور اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلی کی جان بچانے والے چارنوجوانوں پر درہم کی برسات کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی کے حکمرانشیخ محمد بن راشد المکتوم نے بلی کی جان بچانے والے چارافراد کے لیے دو لاکھ درہم (90لاکھ پاکستانی روپے) انعام کا اعلان کیا ۔واضح رہے کہ دو روز قبل شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں چار افراد نے عمارت سے لٹکی ہوئی بلی کو چادر کی مدد سے زمین پر گرنے سے بچایا تھا، یہ بلی حاملہ تھی،شیخ محمد بن راشد المکتوم نے چاروں افراد کی تعریف کرتے ہوئے صارفین سے بلی کی مدد کرنے والے افراد کی شناخت کرنے کی اپیل کی تھی۔

خلیجی اخبارکے مطابق چاروں افراد کی شناخت ہوگئی ہے جس میں ایک پاکستانی بھی شامل ہے، یہ تمام افراد دبئی میں مختلف نوکریاں کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران کے نمائندے نے چاروں افراد سے ملاقات کی اور انہیں فی بندہ 50 ہزار درہم (22لاکھ روپے سے زائد)کا لفافہ انعام کے طور پر دیا۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

روزے کی حالت میں انتقال کر گئے ۔۔ وہ 4 مشہور شخصیات جو رمضان مبارک کے مہینے میں دنیا سے چل بسے

پاکستان ( نیوز اویل)، رمضان المبارک کے دوران انتقال کر جانے والے فنکار رمضان المبارک…

2 days ago

مکہ اور مدینہ جانے والی پاکستانی جہاز۔۔ صفینائے حج کے نام سے مشہور بحری جہاز، جس کا کرایہ کتنا ہوا کرتا تھا؟ دلچسپ پرانی یاد

پاکستان (نیوز اویل)، صفینائے حج صفینائے حج ایک پاکستانی بحری جہاز تھا جو مکہ اور…

2 days ago

ایک ہی جوان بیٹا تھا وہ بھی مرگیا۔۔ مفتی منیب الرحمٰن کے بیٹے کا انتقال کیسے ہوا تھا؟ مذہبی شخصیات جنہوں نے اپنے جوان بچوں کو کھویا

پاکستان (نیوز اویل)، مفتی منیب الرحمٰن کے بیٹے کا انتقال مفتی منیب الرحمٰن کے اکلوتے…

2 days ago