بین الاقوامی

یو اے ای نے پاکستانیوں سمیت سیاحوں کو بڑی خوشخبری سنادی

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی ) متحدہ عرب امارات  نے ویکسین شدہ غیرملکیوں کو سیاحتی ویزے پر ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔عرب ٹی وی کے مطابق غیرملکی سیاح بھی اب متحدہ عرب امارات آسکیں گے، اماراتی حکومت نے ویکسین شدہ افراد کو سیاحتی ویزے پر امارات میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔اماراتی حکام کا کہنا تھا کہ نئے احکامات کا اطلاق 30اگست سے ہوگا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)کی منظور شدہ ویکسین لگانے والے سیاح متحدہ عرب امارات آنے کے اہل ہوں گے، ایئرپورٹ پر سیاحوں کے ریپڈپی سی آرٹیسٹ کیے جائیں گے۔

حکومت کے مطابق سفری پابندیوں کی فہرست والے ممالک کے شہریوں پر بھی مذکورہ فیصلے کا اطلاق ہوگا۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں یو اے ای نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کو سفر کی اجازت دی جن کے پاس اماراتی رہائشی ویزا موجود ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago