پاکستان

ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے نچ پنجابن اور بلو کے گھر تک کا سفر ۔۔ نادیہ حسین ابرار الحق پر تنقید کرتے ہوئے برس پڑیں

شوبز ستاروں کا ایک دوسرے سے اختلاف کرنا عام بات ہے اور اپنے اختلاف کو میڈیا کے سامنے لانا بھی عام بات ہے۔مگر گزشتہ دنوں کچھ ایسا ہوا ہے جس نے سوشل میڈیا پر سب کی توجہ حاصل کرلی ہے۔گزشتہ دنوں گلوگار ابرار احمد کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں وہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ خواتین بچوں کی تربیت اس طرح نہیں کرتی جس طرح پہلے کیا کرتی تھیں، اب موبائل فون ہاتھ میں تھما کر اسے چپ کرا دیتی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے مائیں بچوں کو کلمہ سنایا کرتی تھیں، لیکن آج کے دور میں مائیں بچوں کو موبائل فون تھما دیتی ہیں اور بچے اس پر گان سنتے رہتے ہیں۔ابرار الحق کا یہ بیان ماڈل نادیہ حسین کو کافی ناگوار گزرا ہے تب ہی انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر کچھ اس طرح کیا ہے کہ ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے نچ پنجابن اور بلو کے گھر تک کا سفر پتہ نہیں کیسے طے کر لیا۔ نادیہ حسین کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل ہو گئی ہے۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago