دبئی جانے کا ٹوٹل خرچہ338 روپے۔۔!! شوقین افراد کو خوشخبری سُنا دی گئی، خواہشمند افراد نے رَخت سفر باندھ لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گریویٹی پیمنٹس نامی کمپنی کے مالک کو کمپنی کی ایک اہلکار سے بات کا موقع ملا تو معلوم ہوا کہ 40 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ ہونے کے باوجود ان خاتون کا گزارہ نہیں ہورہا کیونکہ سیاٹل شہر میں رہائش بہت مہنگی ہے اور کرائے کے مکان کی بنا پر خاتون اپنے بچوں کی کفالت کرنے سے قاصرتھیں اور قرض میں پھنستی جارہی تھیں۔ اس کے بعد کمپنی کے سی ای او ڈین پرائس نے خود اپنی تنخواہ میں کمی کی جو لاکھوں ڈالر تھی اور اپنے ادارے کے ہر ملازم کی کم ازکم تنخواہ 70 ہزار ڈالر کردی۔

اس کے علاوہ اس نے اپنے دو مکان بھی کرائے پر دے دیئے تاکہ مزید بچت کی جاسکے۔شروع میں دوسری کمپنیوں کے مالکان نے اس فیصلے پر تنقید کی لیکن 2015 میں بڑھائی جانے والی یہ تنخواہ اب بھی برقرار ہے اور ڈین کے مطابق اس کا کمپنی کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ اس سے قبل کمپنی کے ایک فیصد افراد ہی اپنا مکان خریدنے یا اقساط دینے کی سکت رکھتے تھے لیکن تنخواہ میں اضافے کے بعد کمپنی کے 10 فیصد ملازمین نے امریکہ کے مہنگے ترین شہر میں اپنا مکان بنانے کا خواب پورا کیا ہے۔

کمپنی کے دو سینیئر اہلکار نے یہ کہہ کر استغفیٰ دیدیا تھا کہ اس طرح ایک دم تنخواہ بڑھنے سے نئے اور کم عمر ملازم بے فکرے اور نااہل ہو جائیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا اور انہوں نے زیادہ مستعدی سے کام کیا۔ پھر تنخواہ بڑھنے سے بعض ملازموں نے دفتر کے پاس گھر کا انتظام کیا اور کمپنی کو رضاکارانہ طور پر زیادہ وقت دینے لگے۔

دوسری جانب لوگ کھانے پینے کی فکروں سے آزاد ہوئے ہیں اور پوری توجہ سے کمپنی کا کام کرنے لگے ہیں۔ ڈین کا خیال ہے کہ ان کے اس عمل کی پیروی دوسری کمپنیاں بھی کریں گی تاکہ تنخواہوں میں بڑھتے ہوئے فرق کو کم کیا جاسکے۔ دوسری جانب ترکی میں نجی نئی ایئرلائن نے دبئی کے سفر میں حیرت انگیز کمیکرکے شہریوں کو حیران کردیا۔

روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق ترکی کی نئی نجی ایئرلائن نے اپنی لانچنگ کے ساتھ ہی دبئی کے سفر میں حیران کن کمی کرتے ہوئے سفر 9 درہم (338 پاکستانی روپے) کردیا۔ترکی کی نئی ایئرلائن کا نام اینادولو جیٹ ہے اور یہ اپنی نئی بین الاقوامی پروازوں کا آغاز 29 مارچ 2020 کو استنبول، سبیہ گوکین اور انقرہ ایسن کے ہوائی اڈوں سے ہوگا۔اینادولوجیٹ کی پروازیں جرمنی، آسٹریا، آذربایجان، یو اے ای، بحرین، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جارجیا، نیدرلینڈز، برطانیہ، اسپین، سوئیڈن، اٹلی، کویت، روس، سعودی عربیہ کے علاوہ 21 دیگر ممالک میں جائیں گے۔

جبکہ ایک اور اہم ترین خبر کے مطابق ایران میں کرونا وائرس نے اراکین پارلیمنٹ کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا اور اب تک 23اراکین کرونا وائرس میں مبتلاہو گئے ہیں ۔بگڑتی ہو ئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی فورسز کو مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے وزارت صحت کے ساتھ تعاون کا حکم دے دیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ایران میں مجموعی طور پر اب تک 2336 افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *