شوبز

ملک میں بے ہودہ میوزک شروع کرنے اور اربوں روپے کمانے والے کو آج مذہب یاد آ رہا ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اور معروف گلوکار ابرار الحق کی طرف سے نئے دور کی ماؤں کی تربیت پر تنقید کے معاملے پر جواد احمد بھی سامنے آ گئے ہیں،

ابرار الحق نے کہا تھا کہ جب ہم چھوٹے تھے تو اُس وقت کی مائیں بچوں کو گود میں لے کر کلمہ اور اللہ تعالیٰ کا نام سُنا کر سُلایا کرتی تھیں اور بچے فوراً سو بھی جاتے تھے لیکن آج کل کی مائیں بچوں کو فون تھما دیتی ہیں جس پر بے بی شارک ڈو ڈو چل رہا ہوتا ہے۔ اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ گئی، کسی نے ابرار الحق کو ماضی کے گانوں کے بول یاد کروائے تو کسی نے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،

گلوکار جواد احمد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کا کہا کہ پاکستان میں گھٹیا اور بے ہودہ میوزک شروع کرنے اور اس سے اربوں روپیہ بنانے والوں کو آج مذہب یاد آ رہا ہے، میں جانتا ہوں کہ یہ منافق لوگ کتنے غلیظ کرداروں کے مالک ہیں جو آج یہ بک بک کر رہے ہیں، اگر ماؤں کی لوریوں سے فرق پڑتا ہوتا انہیں سن کر ایسے گھناؤنے کردار جنم نہ لیتے، آج یہ مذہبی باتیں کرکے نیک بن رہے ہیں۔

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago