اہم خبریں

کیپٹن مقصود بجارانی کو کابل سے طیارہ بحفاظت واپس لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا

کراچی ( آن لائن ) کابل ائیرپورٹ سے غیر یقینی صورتحال میں مسافروں کے ساتھ پی آئی اے طیارہ پاکستان لانے والے کیپٹن مقصود بجارانی کی خدمات پر صدر مملکت کی جانب سے صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔

صدر مملکت کی جانب سے کیپٹن بجارانی کو ان کی بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور مسافروں کو سلامتی کے ساتھ وطن لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا، کپٹن نے ایئربس 320 کو ایئر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی کے بغیر ٹیک آف کیا تھا،

طیارے میں مسافروں اور فضائی عملیکے ارکان موجود تھے، ایئرٹریفک کنٹرول نے کیپٹن بحارانی کو اپنی ذمہ داری پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔ کیپٹن مقصود نے فائٹرز طیاروں کے پیچھے کامیاب ٹیک آف کیا تھا۔ اقدام پر پی آئی اے سمیت پائلٹس کی عالمی تنظیم نے بھی تعریفی خطوط جاری کئے ہیں

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago